لیاقت میڈیکل ہسپتال حیدرآبادمیں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج،ایم ایس عہدے سے فارغ
شیئر کریں
حیدر آباد (رپورٹ ۔ شاہنواز خاصخیلی) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج رنگ لے آیا، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مبین میمن کو عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ تعینات کیا گیا، سندھ حکومت نے 6 سینئر افسران کو نظرانداز کرکے ڈاکٹر مبین میمن کو ڈی جی بنا دیا، سینئر افسران میں مایوسی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا نویں روز بھی مطالبات کی منظوری کیلئے میڈیکل سپرنڈنٹ کے آفس کے سامنے احتجاج، سندھ حکومت نے ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے والے ایم ایس کو ڈی جی ہیلتھ بنا کر کیا پیغام دیا ہے؟ ایڈمنسٹریٹر کو ہٹانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے نویں روز بھی میڈیکل سپرنڈنٹ کے آفس کے باہر مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج جاری رکھا، دوسری جانب سندھ حکومت نے لیاقت میڈیکل ہسپتال حیدرآباد اینڈ جامشورو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو عہدے سے ہٹا دیا ہے، چیف سیکریٹری سندھ نے ڈاکٹر مبین میمن کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ کے عہدے پر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے محکمہ صحت کے 6 سے زائد سینئر افسران کو نظرانداز کرکے ڈاکٹر مبین میمن کو ڈی جی ہیلتھ بنا دیا ہے، ڈاکٹر مبین اس سے قبل بھی ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کی اضافی چارج 6 مہینے رکھ چکے ہیں، ایل یو ایم ہسپتال میں انتظامی طور ناکام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مبین میمن کو ڈائریکٹر جرنل کے اہم عہدے پر مقرر کرنے کے بعد سینئر افسران میں بے چینی والی صورتحال ہے، دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے نویں دن بھی مطالبات کی منظوری کیلئے ریلی نکال کر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں ڈاکٹر روشن چانڈیو، ڈاکٹر غفران میمن و دیگر نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈاکٹرز کو ہراسان کرنے والے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ڈی جی ہیلتھ بنا کر ڈاکٹرز کو کیا پیغام دیا ہے؟ ڈاکٹرز نے کہا کہ وہ مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج جاری رکھیں گے، ہسپتال کے کرپٹ ایڈمنسٹریٹر کو بھی ہٹا دیا ہے، مریضوں کیلئے آنے والا بجٹ ہڑپ کیا جا رہا ہے۔