میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف واپس آئے تو جیل میں دیگر قیدیوں جیسا سلوک ہوگا، شہزاداکبر

نواز شریف واپس آئے تو جیل میں دیگر قیدیوں جیسا سلوک ہوگا، شہزاداکبر

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ امور بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر آنے والی تصویر سے لگتا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت اب بہتر ہے ، اگر وہ واپس آتے ہیں تو ان سے جیل میں دیگر قیدیوں جیسا سلوک ہوگا۔اسلام آباد میں ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر آنے والی تصویر سے پتہ چلتا ہے کہ نوازشریف کی صحت بہتر ہوگئی ہے اگر ایسا ہے تو انہیں واپس آکر جیل میں باقی سزا کاٹنی چاہیے ۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی بیماری ان کی عمر اور لائف اسٹائل کے مطابق ہے ، اگر وہ واپس آتے ہیں تو ان سے جیل میں باقی قیدیوں جیسا سلوک ہوگا اور ان سے امتیازی سلوک نہیں روا رکھا جائے گا۔معاون خصوصی برائے احتساب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کیس میں کچھ اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں، شہباز شریف پر بہت سخت الزامات ہیں، انہیں اور سلمان شہباز کو بہرحال ان باتوں کا جواب دینا ہوگا۔شہزاد اکبر نے بتایا کہ جعلی اکاونٹس کیس کے بڑے کردار بھی پلی بارگین کی طرف آرہے ہیں اور وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ جعلی اکاونٹس کیس میں9،10 ارب روپے کی خاصی بڑی رقم کی پلی بارگین ہوئی ہے اور یہ پیسے عدالتوں کے ذریعے قومی خزانے میں جمع ہوچکے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی اکاونٹس کیس میں 16سے زائد ریفرنسز ابھی فائل ہونے ہیں، پیپلزپارٹی ایک پرانی جماعت ہے ، ان کے چند اشخاص کے خلاف کیسز ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں