اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ،بل پیر کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا
Author One
هفته, ۱۴ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسلام آباد: نئے سال کے شروع ہوتے ہی اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ ہو جائے گا اور تنخواہوں میں اضافہ کا بل پیر کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعد یکم جنوری سے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گا اور تنخواہوں میں اضافہ کا پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر دیا گیا ہے جسے منظوری کے لیے پیر کو اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس وقت رکن پنجاب اسمبلی کی تنخواہ ایک لاکھ روپے ماہوار ہے جبکہ بل کی منظوری کے بعد رکن پنجاب اسمبلی کی تنخواہ پانچ لاکھ روپے ہو جائے گی۔