
سندھ بلڈنگ ،ناجائز عمارتوں پر نمائشی انہدامی کاروائیوں کی آڑ میں وصولیاں
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تعینات ڈائریکٹر ڈیمالیشن کینیڈین شہریت کے حامل سجاد خان کے ناجائز عمارتوں کے خلاف نمائشی انہدامی کاروائیوں کی آڑ میں خطیر رقوم کی کرپشن میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ گلبرگ ٹاؤن کے علاقے عزیز آباد نمبر 2میں بیٹر زوہیب، نصیر منا اور شاہ زیب نے وصولیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور عزیز آباد میں درجنوں پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات مکمل کروا دی ہیں ۔ ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان کی مکمل پشت پناہی پر بغیر نقشے اور منظوری کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی ناجائز تعمیرات کی مکمل آزادی حاصل کر رکھی ہے اور عزیز آباد بلاک 2 کے پلاٹ نمبر 287کی کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان نے حفاظتی پیکیج متعارف کروا رکھا ہے جسے حاصل کر نے والی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی نہ ہونے کی گارنٹی بھی دی جاتی ہے اور یہ سلسلہ کئی سالوں سے متواتر جاری ہے۔