میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق وزیر نے محکمہ تعلیم کے 5 بااثر افسران کا تبادلہ رکوادیا

سابق وزیر نے محکمہ تعلیم کے 5 بااثر افسران کا تبادلہ رکوادیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) محکمہ تعلیم سندھ میں پیپلزپارٹی حکومت کے دوران تعینات کیے گئے 5 افسران اہم عہدوں پر تاحال براجمان ہیں، سابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کے من پسند افسران کا تاحال تبادلہ نہیں کیا گیا ، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے محکمہ تعلیم کے مخصوص افسران کے ذریعے انتخابات میں دھاندلی کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے، ذرائع کے مطابق نگران حکومت آنے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں تمام محکموں میں اہم عہدوں پر تعینات اعلیٰ افسران کو ردوبدل کیا گیا لیکن 4 ماہ گزرنے کے باوجود سابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کے من پسند افسران میں سربراہ آر ایس یو جنیدسموں ، ڈائریکٹر اسیدمنٹ اینڈ ریسرچ جامشورو پیارو خان سہارن ، ڈی جی پائٹ نوابشاہ نصرت کلہوڑو ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر استیڈا رسول بخش شاہ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹیچرٹریننگ انسٹی ٹیوشن جامشورو عبدالمجید بھرٹ کو تاحال تبدیل نہیں کیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ افسران سندھ کے اساتذہ پر اپنا اثرورسوخ رکھتے ہیں ، جنہیں پیپلزپارٹی انتخابات میں دھاندلی کرنے کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ نگران وزیر تعلیم رعنا حسین ، سیکریٹری شیرین ناریجو کی بااثر افسران کا تبادلہ کرنے میں مکمل طور پر بے بس ہیں ، اس ضمن میں سیکریٹری تعلیم سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی تاہم آخر وقت تک رابطہ قائم نہیں ہوا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں