میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس کیو سی اے ،بھتہ خور ڈپٹی ڈائریکٹر ساجد بھٹو کے خلاف صنعت کار متحد

پی ایس کیو سی اے ،بھتہ خور ڈپٹی ڈائریکٹر ساجد بھٹو کے خلاف صنعت کار متحد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ساؤتھ زون کے ڈپٹی ڈائریکٹر سی اے ، ساجد میاں بھٹو سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ صنعت کاروں کو حراساں کرکے بھتہ وصول کررہے ہیں ۔ اس ضمن میں ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر نے مختلف صنعت کاروںکو بلیک میل کرنے کے غرض سے پیغامات پہنچانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ، جس کے خلاف تاجر برادری احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے یاد رہے کہ آپریشنل ڈپٹی ڈائریکٹر ساجد میاں بھٹو ماضی میں بھی بلیک میلنگ ثابت ہونے پر معطل رہ چکے ہیں ، موصوف نے جنرل ٹائرز کی انڈسٹری سے 12 لاکھ ، اسٹینڈرڈ ٹی کمپنی سے ساڑھے تین لاکھ جبکہ مارکنگ فیصل آباد آئل کمپنی سے کم وبیش آٹھ لاکھ روپے بھتے کی مد میں وصول کیے تھے تاہم دوبارہ اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے لوٹ کھسوٹ شروع کردی ہے ، متاثرہ تاجر برادری نے نمائندہ جرآت کو بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر نے لاکھوں روپے بھتے کا مطالبہ کیا ہے اس مرتبہ ہم بلیک میل نہیں ہوں گے ، فیصلہ کیا ہے کہ احتجاجی طور پر کرپٹ افسران کے خلاف ایک تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں ، اس تحریک کی ابتدا سپریم کورٹ رجسٹری کراچی سے شروع ہو گی اگلے مرحلے میں ہم گورنر ہاؤس سندھ کے باہر بھی پرامن مظاہرہ کریں گے ایک مقامی تاجر کا کہنا تھا کہ کسی صورت دباؤ میں نہیں آئیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں