میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ تعلیم کے ملازم کو ملازمت سے برخاستگی کے بعد تنخواہ کا اجراء

محکمہ تعلیم کے ملازم کو ملازمت سے برخاستگی کے بعد تنخواہ کا اجراء

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ تعلیم سندھ کا ملازم محمد قاسم ولد غلام رسول تین سالقبل ملازمت سے بے دخلی کے باوجود ناصرف تنخواہ وصول کررہا ہے بلکہ سرکاری ملازمت دلوانے کے عوض سادہ لوح افراد سے لاکھوں روپے بھی اینٹھ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ کورنگی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پرائمری نے یکم فروری2022 کو مختلف شکایات کی بنیاد پر پرسنل ہیرنگ کے لیے محمد قاسم کو بلایا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے اس کے بعد ڈی ڈی او اور ٹی ای او کی جانب سے13 فروری 2022 کو انہیں ملازمت سے برخاست کیا گیا ، اس سلسلے میں ٹی ای او پرائمری ڈسٹرکٹ کورنگی مسعود الحسن سے رابطہ کرنے پر بتایاگیا کہ ہمارے آفس کا کمپیوٹر اور پرنٹر خراب ہے اس وجہ سے ہم کچھ نہیں کر سکتے دوسری جانب ڈی او کورنگی پرائمری قربان علی میمن نے رابطہ کرنے پر یقین دلایا کہ اس حوالے سے فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی لیکن تین ماہ گزر جانے کے باوجود محمد قاسم کی ملازمت بحال ہے بلکہ وہ باقاعدگی سے تنخواہ وصول کر رہے ہیں ، ذرائع کے مطابق قاسم سرکاری ملازمت دلوانے کے عوض سادح لوح افراد سے رقم اینٹھ رہے ہیں ، ملازمت کے جھانسے میں آکر لاکھوں روپے دینے والے متاثرین نے سیکریٹری ایجوکیشن اسکول سے مطالبہ کیاہے کہ محمد قاسم ولد غلام رسول اور محکمہ تعلیم میں اس کے سہولت کاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں