محکمہ زراعت سندھ میں حاجی امداد میمن کا سسٹم قائم
شیئر کریں
( رپورٹ / شاہنواز خاصخیلی ) محکمہ زراعت سندھ میں پنجے گاڑھنے والے حاجی امداد میمن کے سسٹم کی سیکریٹری اعجاز شاہ پشت پناہی کررہے ہیں ، شعبہ ایکسٹینشن میں ڈی جی کی تعیناتی کیے بغیر فوکل پرسن کے ذریعے سسٹم کی سہولت کاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت سندھ میں حاجی امداد میمن ڈائریکٹر جنرل اکائونٹس اینڈ ایڈمن کے عہدے پر غیرقانونی سے طریقے سے براجمان ہیں ، خلاف ضابطہ ترقیاں حاصل کرکے گریڈ 20 حاصل کیا جبکہ جعلی پینشن کیس سمیت کرپشن اور غیرقانونی بھرتیوں کے سنگین الزامات میں نیب سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں میں زیر تفتیش ہیں ، ذرائع کے مطابق حاجی امداد میمن کا سسٹم محکمہ زراعت میں گرفت کرچکا ہے ، اس حقیقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سابق سیکریٹری زراعت رفیق مصطفٰی شیخ نے سسٹم کے اہم کارندے سکیشن افسر اصغر گھانگھرو کو عہدے سے ہٹایا ، جس کی پاداش میں سیکریٹری کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ اعجاز شاہ کو تعینات کروایا گیا جو کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے قریبی عزیز بتائے جاتے ہیںاور ہمیشہ کی طرح اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں، ذرائع کے مطابق سیکرٹری اعجاز شاہ کی پشت پناہی کے سبب حاجی امداد میمن کا سسٹم محکمہ زراعت میں مضبوط ہوچکا ہے ، محکمہ زراعت کے اہم شعبے ایکسٹینشن کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدا گزشتہ 3 ماہ سے خالی ہے لیکن سیکرٹری زراعت اعجاز شاہ گریڈ 20 کے افسر کو فوکل پرسن مقرر کرکے ایکسٹینشن کے معاملات چلا رہے ہیں ۔