کراچی میں دواؤں کی قلت سنگین شکل اختیار کرگئی
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
کراچی میں دواؤں کی قلت نے ایک بار پھر سر اٹھالیا۔ شوگر۔بلڈپریشر۔ دمہ جیسے عام امراض کی دوائیں مارکیٹ سے تو غائب ہیں لیکن بلیک میں دگنی قیمتوں پر دستیاب ہیں۔ شہر میں اس دگرگوں صورتحال کے باعث جعلی دواؤں کا کاروبار بھی چمک اٹھا میڈیسن مافیا کے ہاتھوں یرغمال شہری در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے۔ مارکیٹ میں دواؤں کی قلت سے صرف شہری ہی نہیں بلکہ میڈیکل اسٹور مالکان بھی پریشان ہیں۔ دواؤں کے سنگین بحران کے باعث جعلی ادویات کا کاروبار بھی چمک اٹھا۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوتس لینے کی اپیل کی ہے۔