میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گوادر تا خنجراب کڑاکے کی سردی، کراچی میں سائبیرین ہواؤں کا راج

گوادر تا خنجراب کڑاکے کی سردی، کراچی میں سائبیرین ہواؤں کا راج

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کوئٹہ سے آنے والی سائبیرین ہواؤں کی انٹری سے کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،تفصیلات کے مطابق گوادر سے خنجراب ملک کے مختلف شہر شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔آزاد کشمیر کی تحصیل لہہ سرد ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت منفی 10 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت اور سکردو میں منفی 7 جبکہ کالام، استور اور گوپس میں منفی 5 ریکارڈ کیا گیا۔گلگت اورقلات میں منفی 4 جبکہ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3 ریکارڈکیا گیا۔ کوئٹہ کاٹمپر یچر مائینس ہونے پر کراچی میں بھی سرد ہواؤں کا راج ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ درجہ حرارت میں اتارچڑھاؤ آتارہے گا۔ کراچی میں گزشتہ رات کم ازکم درجہ حرارت 18 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب زیارت میں بھی رواں سال کی پہلی برف باری کے باعث سردی بڑھ گئی ہیوادی کی ہر شے کو سفید چادر نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق سائیبرین ہوائیں کراچی میں داخل ہوگئی ہیں، جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔نجی چینل سے خصوصی بات کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، اور درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ آتا رہے گا۔ جب کہ میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند رہنے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں