میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم نائن موٹر وے منصوبہ بر وقت پایہ تکمیل کو پہنچے گا، چیف سیکریٹری سندھ

ایم نائن موٹر وے منصوبہ بر وقت پایہ تکمیل کو پہنچے گا، چیف سیکریٹری سندھ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایم نائن موٹروے منصوبہ مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچے گا، چیف سیکریٹری سندھ، سندھ کے 90 فیصد علاقوں سے پانی نکال دیا گیا ہے، لوگوں کی جس طرح مدد کرنی چاہیے تھی نہیں کر سکے، حیدرآباد پریس کلب پر میڈیا سے گفتگو، چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب اور بارشوں سے تباہی میں لوگوں کو جس مدد کی ضرورت تھی وہ نہ کر سکے، اہم نائن موٹروے منصوبے میں دو افسران کی کرپشن کے باوجود یہ منصوبہ مقررہ مدت میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل راجپوت نے کہا کہ ایم نائن موٹر وے منصوبے میں زمینوں کی خریداری میں مٹیاری اور نوشہرو فیروز کے ڈپٹی کمشنرز نے کرپشن کی تو پہلی مرتبہ ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہے۔ این ایچ اے کی طرف سے دی جانے والی رقم کا بیشتر پیسہ محفوظ ہے اور باقی رقم بھی وصول کر رہے ہیں۔ موٹر وے منصوبے میں کوئی رکاوٹ نہیں آ ئے گی اور یہ منصوبہ بروقت پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال اگست میں سندھ میں غیر معمولی بارشیں ہوئی تھیں جس سے ہونے والی تباہی کے اثرات اب تک باقی ہیں۔ سندھ کے زیرآب علاقے میں سے 90 فیصد علاقے سے پانی نکال لیا گیا ہے۔ 37 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہے۔ 22 لاکھ گھر متاثر ہوئے ہیں۔ جن میں رہنے والے ایک کروڑ سے زائد آبادی کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق 1962ء سے لے کر اب تک اس سال سب سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، بلوچستان کا سارا پانی یہاں آیا، دادو ، خیرپور ناتھن شاہ اور میہڑ میں ایک لاکھ ایکڑ سے زائد زمین زیر آب آگئی، جیکب آباد اور کچھ علاقوں میں اب بھی پانی جمع ہے، ٹھری میر واہ اور نوشہروفیروز کے کچھ حصوں میں اب بھی پانی ہے۔ خریف کی فصلیں تباہ ہوگئی ہے، سندھ میں 37 لاکھ ایکڑ کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اگر اگلی گندم کی فصل بھی نہیں ہوسکی تو بڑی تباہی ہوگی کیونکہ گندم امپورٹ کرتے ہیں تو پھر غیر ملکی سرمایہ لگتا ہے اب حکومت نے پالیسی بنائی ہے جو بھی گندم لگائے گا اسے سندھ حکومت 5 ہزار روپے فی ایکڑ دے گی۔ جبکہ تین لاکھ روپے ہر گھر کے مالک کو دیے جائیں گے جن کا گھر م بارش میں تباہ ہوا ہے اور اس حوالے سے مختلف این جی اوز کو بھی پارٹنر بنایا گیا ہے تاکہ ان گھروں کا سروے کیا جا سکے۔ اتنے گھر بنانے میں ڈیڑھ ارب ڈالر درکار ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈھائی سو ملین روپے دینا ہے، وفاقی حکومت بھی ڈھائی سو ملین ڈالر دی گی، جنیوا میں بھی ڈونر کانفرنس ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہم الیکشن کمیشن سے گزارش کی تھی کہ ہمیں تین ماہ کا مزید وقت دیں، سندھ حکومت الیکشن کمیشن کے تابع ہے، ان کے احکامات ماننے کے پابند ہیں۔ الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق الیکشن کرائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں