میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسمبلیوں کے استعفوں پر سندھ سرپرائز دیگا ،سعیدغنی

اسمبلیوں کے استعفوں پر سندھ سرپرائز دیگا ،سعیدغنی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اسمبلیوں کے استعفوں کے معاملہ پر سندھ سرپرائز دے گا۔ ہمارا مقابلہ پی ٹی آئی والوں سے نہیں ہے کیونکہ وہ کسی صورت سیاسی ہی نہیں ہیں۔ اردو بولنے والوں کو اب یہ سوچنا ہوگا کہ ان کے جذبات سے کھیل کر کون اپنا الو سیدھا کررہا ہے۔ شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنانے کے بعد یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ اب اس حکومت کی کیا اہمیت رہی ہے۔ خود عمران خان نے ہاتھ اٹھا کر دعا کی تھی کہ اللہ تعالیٰ اس کو شیخ رشید جیسا بڑا سیاستدان نہ بنائے شاید ان کی یہ دعا قبول ہوگئی ہے۔ کراچی کسی کے باپ کا نہیں کہنے والوں کے بھی باپ کا نہیں ہے۔ اس ملک میں قیمتیں بڑھنے کی وجہ مافیاز ہیں اور یہ مافیاز پی ٹی آئی کے اے ٹی ایم ہیں۔ پی ڈی ایم کی تحریک جس طرح طول پکڑ رہی ہے وہ وقت دور نہیں کہ عمران خان کے جگادری اتنی ہی تیزی سے ملک چھوڑ کر بھاگنا شروع کردیں گے۔ ہم استعفیٰ ان کو بھگانے کے لئے ہی دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اتوار کے روز اپنے کیمپ آفس میں مختلف سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں کے رہنمائوں اور مختلف شعبہء ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی جانب سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ، پی ایس پی کے صوبائی نائب صدر سلیم احمد چانڈیو، آل پاکستان مسلم لیگ کراچی ڈویژن کے سابق صدر محمد کمال مغل، ایم کیو ایم کے جوائنٹ یوسی انچارج رضا حسین، پی ایم ایل این کے رانا محمد عرفان، راجپوت برادری کے رہنماء علی حسن رائو، معروف تعلیم دان و سماجی رہنماء عبدالمجید ابدانی، جاوید بڈھانی، ایم کیو ایم سیکٹر انچارج گلستان جوہڑ ولید رضا سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وزیر تعلیم و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر شمولیت پیپلز پارٹی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں