غیر ملکی قوتوں نے اپوزیشن کوافراتفری کاٹاسک دیا ہے ،شاہ محمود قریشی
شیئر کریں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو غیر ملکی قوتوں کی جانب سے ملک میں افراتفری پھیلانیکا ٹاسک ملا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں استعفوں سمیت بہت سے معاملات پر اختلاف واضح نظر آرہا ہے، پی ڈی ایم ٹولہ ہچکولے کھا رہا ہے جسے واپسی کا راستہ نہیں ملنا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنا مرضی شور مچا لے انہیں ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہوگا۔بھارت کو تنبیہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر اب خطے کی ہی نہیں عالمی آواز بن چکا ہے جس نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ معیشت کے استحکام اور بڑھوتری کے ہمارے دعوے سچ ثابت ہو رہے ہیں، ایک ماہ کے دوران چینی کی قیمت میں 31 روپے فی کلو کمی خوش آئند ہے۔