سندھ ، ترقیاتی منصوبوں کیلئے دو ارب 32 کروڑجاری
ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
وفاقی حکومت نے سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے دو ارب 32 کروڑ روپے جاری کر دیئے۔ گرین پاکستان، ایس تھری منصوبے، سیلاب سے متاثر انفرااسٹرکچر کی بحالی سمیت دیگرمنصوبوں کیلئے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کیلئے 40 کروڑ روپے مہیا کئے گئے۔ کراچی کے ایس تھری منصوبے کے لیے 34 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ گرین پاکستان منصوبے کے تحت جنگلات اور جنگلی جیوت کی بحالی کے لیے 11 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کردیئے گئے۔سیلاب سے متاثر انفرا اسٹریکچر کی بحالی کے لیے 11 کروڑ 31 لاکھ روپے جاری کردیئے گئے۔ آبپاشی سسٹم کی لائننگ کے لیے ایک ارب 32 کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے۔ سکھر بیراج کی بحالی کے لیے دو کروڑ روپے جاری اور چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کے لیے 40 کروڑ روپے جاری کیئے گئے۔