میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ، 112قیدیوں میں کوروناکی تشخیص

سندھ، 112قیدیوں میں کوروناکی تشخیص

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران جیلوں کے قیدی بھی نہیں بچ سکے جس پر جیل انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ قیدیوں کا باہر کی دنیا سے رابطہ روکنے کے لیے قیدیوں کی ان کے اہل خانہ سے ملاقات اب 10 روز میں صرف ایک مرتبہ کرائی جائے گی۔عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر جہاں دنیا بھر میں اپنے پنجے گاڑ رہی ہے تو وہیں جیلوں کے قیدی بھی نہیں بچ سکے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے کڑے اقدامات کے باوجود وائرس قیدیوں کو متاثر کرگیا، قیدیوں کا باہر کی دنیا سے رابطہ روکنے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب قیدیوں کی 10 روز میں صرف ایک مرتبہ ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرائی جائے گی اور اس پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، اس سے قبل ایک ہفتے میں دو مرتبہ قیدیوں کو اپنے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت تھی۔موجودہ صورتحال کے باعث آئی جی جیل خانہ جات قاضی نذیر احمد کے حکم پر سندھ بھر کی تمام جیلوں میں ایک مرتبہ پھر ٹیسٹنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ دو دن بعد موصول ہوتی ہے لیکن اس دوران قیدی روزانہ کی بنیاد پر عدالتوں میں بھی پیش ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے اگر ان کی رپورٹ نگیٹو بھی آجائے تب بھی وائرس سے متاثر ہونے کے خدشات اپنی جگہ موجود ہوتے ہیں۔جیل حکام نے مزید بتایا کہ ہر نئے آنے والے قیدی کو 14 روز تک قرنطینہ کیا جاتا ہے لیکن اب تک سندھ بھر کی جیلوں میں 112 قیدی وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، سب سے زیادہ بری صورتحال دیکھی جائے تو اس وقت ڈسٹرکٹ جیل ملیر کی ہے جہاں ٹیسٹنگ کے دوران اب تک 70 قیدیوں کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت موصول ہوچکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں