میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیوسے نجات دلانے کیلئے حکومت ہرممکن اقدام اٹھا رہی ہے ، فردوس عاشق

پولیوسے نجات دلانے کیلئے حکومت ہرممکن اقدام اٹھا رہی ہے ، فردوس عاشق

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کے ذریعے اس موذی مرض پر قابو پانے میں کردار ادا کریں۔ایک بیان میںوزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو پولیو سے نجات دلانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے ۔ ہم سب ایک صحت مند پاکستان کیلئے یکجان اور پرعزم ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کے ذریعیاس موذی مرض پر قابو پانے میں کردار ادا کریں اورمعاشرے کو صحتمند بنائیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بچوں کوپولیو سے بچائوکے قطرے پلانا اشد ضروری ہے ۔ اس ضمن میں عوام میں مزید آگاہی اور شعور بیدار کیا جا رہا ہے ۔ پولیو ویکسین کے قطرے صحتمند پاکستان کی ضمانت ہیں۔ ان پولیو ورکرزکو سلام پیش کرتے ہیں جو شدت پسندوں کے ہاتھوں نشانہ بننے کے باوجود اپنے فرائض تندہی سے انجام دے رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں