میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منشیات برآمدگی کیس ،رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21دسمبر تک توسیع

منشیات برآمدگی کیس ،رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21دسمبر تک توسیع

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

انسداد منشیات عدالت لاہور کے جج شاکر حسن نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21دسمبر تک توسیع کر دی۔انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت میں سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت جج شاکر حسن نے کی۔رانا ثنا اللہ کو سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ دوران سماعت ڈی ایس پی جوڈیشل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر رانا ثناء اللہ خان کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا ۔ عدالت نے جیل حکام کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت21دسمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ اے این ایف نے رانا ثناء اللہ خان کو 15کلو گرام ہیروئن برآمد کرنے کے کیس میں گرفتار کر رکھا ہے تاہم ابھی تک ٹرائل کورٹ میں رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں