میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وکلا کا عدالتی کارروائیوں سے بائیکاٹ

وکلا کا عدالتی کارروائیوں سے بائیکاٹ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی)میں حملے کے بعد وکلا کی گرفتاریوں اور ان پر مقدمات کے خلاف ملک بھر میں تیسرے روز بھی وکلا کی ہڑتال برقرار رہی۔لاہور ہائیکورٹ اور سیشن عدالتوں میں تیسرے روز بھی کام بند رہا جبکہ سندھ ہائیکورٹ بار، کراچی بار اور ملیر بار کونسل کے وکلا نے بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہو ئے اور وکلا کی جانب سے گرفتار ساتھیوں کی رہائی اور ان کے خلاف مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ملک بھر میں وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کے باعث مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے سائلین رل کر رہ گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں