ائیر پورٹ سے آنے والے مسافروں کو لوٹنے والے سندھ پولیس کے ایس پی کے بیٹے سمیت دو ملزمان کو گرفتار
شیئر کریں
اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ائیر پورٹ سے آنے والے مسافروں کو لوٹنے والے سندھ پولیس کے ایس پی کے بیٹے سمیت دو ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان خود کو پولیس اہلکار بھی ظاہر کرتے تھے ۔تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے شاد بنگلوز میں چھاپہ مار کر دو ملزمان حمزہ اور غلام مصطفی لاشاری کو گرفتارکرکے اسلحہ ، لوٹا ہوا سامان ، 6500درہم اور دو ہنڈا کاسمیٹک کاریں برآمدکرلیں، ذرائع نے بتایا کہ ملزمان ائیر پورٹ سے آنے والے مسافروں سے لوٹ مارکرتے تھے اور پولیس کی وردی بھی استعمال کیا کرتے تھے ، پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتارکیے جانے والے دو ملزمان میں ایک ملزم سندھ پولیس کے ایک ایس پی کا بیٹا بتایا جاتا ہے جب انھیں گرفتار کیا گیا تو پولیس افسر نے اپنے بیٹے کو چھوڑانے کے لئے کافی کوشش کی۔پولیس کے مطابق ملزمان میں شامل ریٹائرڈ پولیس افسر کے بیٹے نے بتایا کہ پولیس کاحلیہ اپناکرلوٹ مارکرتے تھے اور واردات کے دوران بیرون ملک سے آنے والے شہریوں پرکالعدم تنظیم کے کارندوں سے ملوث ہونے کا الزام لگاتے تھے ۔ ملزمان نے 29 نومبرکے روز ملیرکینٹ کے قریب کارسوار شہریوں کوداعش کے اطلاعات موصول ہونے شبہ ظاہرکرکے روکا ،ملزم حمزہ نیبتایا کہ واردات سے قبل دوست حمزہ نے کارمیں موجودپولیس کیپ پہننے کوکہا،کارسوار شہریوں سے لوٹ مارکے دوران ایک شہری نے خود کو رینجرز اہلکار ظاہرکیاجس پرہم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے ، واردات کرنے کاپہلے سے کوئی منصوبہ نہیں تھا، کار سوار شہریوں سے غیرملکی کرنسی سمیت دیگر سامان لوٹا، گرفتار ملزمان ا?پس میں دوست ہیں۔