میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فاٹا کو قومی دھارے میں‌لانے کی حمایت کرتے ہیں، آرمی چیف

فاٹا کو قومی دھارے میں‌لانے کی حمایت کرتے ہیں، آرمی چیف

منتظم
جمعرات, ۱۴ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے کہ فوج فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت کی مکمل حمایت کرتی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی منتظم شدہ قبائلی علاقہ جات (فاٹا) سے آنے والے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج قبائلی بھائیوں کی خواہشات کے مطابق فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے عمل کی مکمل حمایت کرتی ہے۔قبائلی عمائدین اور یوتھ جرگہ کے وفود نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔وفود نے فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت کے حوالے سے پاک فوج کی قربانیوں، کاوشوں اور کردار کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کرنے پر قبائلی عمائدین اور نوجوانوں کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ وہ فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے قبائلی وفود کے خیالات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا کے بہادر عوام کی قربانیوں کے ذریعے جو کامیابیاں حاصل کی گئیں ہیں انہیں مزید مستحکم کیا جارہا ہے، جبکہ ملک پائیدار امن کی جانب گامزن ہے۔سربراہ پاک فوج نے اس موقع پر شرکاء کو پاک افغان سرحد پر کیے جانے والے سیکورٹی انتظامات اور باہمی تعاون کے حوالے سے افغان قیادت سے ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر نوجوانوں سے کہا کہ وہ فاٹا اور پاکستان میں قیام امن اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں کیوں کہ مستقبل میں ملک کی باگ ڈور نوجوانوں نے ہی سنبھالنی ہے۔
آرمی چیفراولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے کہ فوج فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت کی مکمل حمایت کرتی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی منتظم شدہ قبائلی علاقہ جات (فاٹا) سے آنے والے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج قبائلی بھائیوں کی خواہشات کے مطابق فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے عمل کی مکمل حمایت کرتی ہے۔قبائلی عمائدین اور یوتھ جرگہ کے وفود نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔وفود نے فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت کے حوالے سے پاک فوج کی قربانیوں، کاوشوں اور کردار کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کرنے پر قبائلی عمائدین اور نوجوانوں کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ وہ فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے قبائلی وفود کے خیالات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا کے بہادر عوام کی قربانیوں کے ذریعے جو کامیابیاں حاصل کی گئیں ہیں انہیں مزید مستحکم کیا جارہا ہے، جبکہ ملک پائیدار امن کی جانب گامزن ہے۔سربراہ پاک فوج نے اس موقع پر شرکاء کو پاک افغان سرحد پر کیے جانے والے سیکورٹی انتظامات اور باہمی تعاون کے حوالے سے افغان قیادت سے ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر نوجوانوں سے کہا کہ وہ فاٹا اور پاکستان میں قیام امن اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں کیوں کہ مستقبل میں ملک کی باگ ڈور نوجوانوں نے ہی سنبھالنی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں