پاکستان سے معاملات چلانے میںمزہ نہیںآرہا،امریکی وزیر خارجہ
شیئر کریں
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ معاملات چلانے میں مزہ نہیں آرہا، کیونکہ گزشتہ کئی سالوں سے اس کے ساتھ تعلقات مخمصے کا شکار ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ملازمین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ ٹلرسن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معاملات چلانے میں ہرگز مزہ نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان امریکا کا ایک اہم اتحادی اور قابل قدر پارٹنر ہے، تاہم ملک کے ساتھ گزشتہ کچھ سالوں سے تعلقات مخمصے کا شکار ہیں اور ہم ان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کوشاں ہیں، جو کہ مشترکہ مفادات پر مبنی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں امریکا اپنے خدشات بارے پاکستان کے ساتھ بے تعلقانہ طریقے سے بات چیت بھی کررہا ہے، انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی جنوبی ایشیا پالیسی کو انتہائی اہم خارجہ پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی کے ذریعے صدر نے خطے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ صدر کا افغانستان میں فوج موجود رکھنے اور طالبان کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کا فیصلہ بھی ایک جرأت مندانہ اقدام ہے۔