میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فاٹا انضمام کا معاملہ جمہوری طریقے سے حل کیا جائے‘ فضل الرحمان

فاٹا انضمام کا معاملہ جمہوری طریقے سے حل کیا جائے‘ فضل الرحمان

منتظم
جمعرات, ۱۴ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فاٹاانضمام کا معاملہ جبراور زبردستی کے بجائے جمہوری طریقے سے حل کیا جائے۔کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کے لیے جلد بازی اور تمام تر آئینی رکاوٹیں پھلانگنا معقول عمل نہیں، بلکہ طریقے اور سلیقے سے اس عمل کو انجام دیا جائے،فاٹا میں کسی حد تک انضمام کی حمایت ہے تو اس سے بڑھ کر مخالفت بھی ہے، جبکہ فاٹاکے اندرالگ صوبے اور پرانانظام جاری رکھنے کی بھی تحریک ہے اس لیے جمہوری طریقہ اپناتے ہوئے عوام کی اکثریت کے مطابق فیصلہ کیا جائے،وزیراعظم اور اپوزیشن جماعتیں بات چیت کے ذریعے انضمام کا معاملہ حل کریں تاکہ کسی کو جبر اور زبردستی مسلط کرنے کا احساس نہ ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں