نواز شریف مریم صفدر اور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی قرار داد
منتظم
جمعرات, ۱۴ دسمبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان میاں نواز شریف مریم صفدر اور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کا مطالبہ کرتا ہے، کیونکہ اگر یہ لوگ اسحاق ڈار کی طرح ملک سے فرار ہوگئے تو پھر ان افراد کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا، ملکی دولت لوٹنے والوں کو فرار کا رستہ نہیں ملنا چاہیے، لہٰذ اس مقدس ایوان کی متفقہ رائے ہے حکومت پاکستان فی الفور میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کا نام ای سی ایل میں شامل کرے۔