فاٹا اصلاحات میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت ہے‘سینیٹر سراج الحق
منتظم
جمعرات, ۱۴ دسمبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت ہے۔ حقوق نہ دیے گئے فاٹا کے عوام کا ہاتھ اور حکمرانوں کا گریبان ہوگا۔بدھ کو کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ 17 دسمبر کو ہونے والے بیت المقدس ملین مارچ کے سلسلے میں جائزہ لینے آیا ہوں۔پوری قوم ایک ہے۔یروشلم میںاسرائیلی درالخلافہ قائم کرنا کھلی جنگ ہے اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔مسلمان ممالک سے امریکا اور اسرائیل کے سفیروں کو نکالا جائے۔آج مسلم حکمران وہ کردار ادا نہیں کررہے، جو کرنا چاہیے تھا گریٹر اسرائیل کا خواب پورا نہیں ہوگا۔