میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈر،عارف میمن پر سرکار ی اداروں کے کروڑوں کے واجبات

عارف بلڈر،عارف میمن پر سرکار ی اداروں کے کروڑوں کے واجبات

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

عارف بلڈر کے غیرقانونی دھندے ، ادارہ ترقیات حیدرآباد عارف میمن سے کروڑوں روپے کے واجبات لینے میں ناکام، سابق سسٹم عارف میمن کو بچانے کی کوششوں میں مصروف، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضوں، غیرقانونی تعمیرات سمیت الاٹیز کے اربوں روپے ڈکارنے والے بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن سے ادارہ ترقیات کروڑوں روپے کے واجبات لینے میں ناکام ہے، جبکہ عارف میمن کی اکثر اسکیموں میں قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈیمارکیشن پلان میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق عارف بلڈر کی 25کے لگ بھگ ہاؤسنگ اسکیمیں موجود ہیں جنہیں فرنٹ مینوں یا پارٹنرشپ کے ذریعے چلایا رہا ہے ، اکثر اسکیموں کی ریونیو ویری فکیشن ہی موجود نہیں ہے اور ادارہ ترقیات کے سابق سسٹم نے جعلسازی کے ذریعے این او سیز جاری کرکے ادارہ ترقیات سے ریکارڈ ہی گم کردیا تھا۔ ادارہ ترقیات کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے عارف میمن کو ای ڈی سی کی مد میں واجبات کی وصولی کیلئے متعدد خطوط جاری کیے، تاہم بااثر بلڈر نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا جبکہ ادارہ ترقیات میں موجود سابق سسٹم عارف میمن کو بچانے کیلئے متحرک ہے ، ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد کے سابق سیکریٹری عارف میمن کے تمام غیرقانونی دھندوں کا سرغنہ اور ادارہ ترقیات میں شیلٹر ہے ، واضح رہے کہ عارف بلڈر کے خلاف کراچی اور حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضوں، غیرقانونی تعمیرات سمیت الاٹیز کے اربوں ڈکارنے کے معاملے پر اینٹی کرپشن 32منصوبوں پر تحقیقات شروع کی تھیں تاہم اینٹی کرپشن کے افسران نے کروڑوں روپے لے کر تحقیقات دبا دیں، ذرائع کے مطابق موجودہ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران ڈاوچ نے بھی تحقیقات کے نام پر عارف میمن سے بھاری رقم لی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں