میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیہون ڈیولپمنٹ، بدنام زمانہ افسراسحاق کھوڑو کے خلاف شکایتیں

سیہون ڈیولپمنٹ، بدنام زمانہ افسراسحاق کھوڑو کے خلاف شکایتیں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(خصوصی رپورٹ) سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ترقیوں کی سفارش کیلئے فی کس ایک لاکھ روپے بھتہ وصول کرنے کا انکشاف، ملازمین کی ڈی جی اسحاق کھوڑو کے خلاف سکریٹری بلدیات کو دہائی، تفصیلات کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں سسٹم سرغنہ ڈائریکٹر جنرل اسحق کھوڑو کا ترقیوں کے نام پر ملازمین سے لاکھوں روپے لینے کا انکشاف ہوا ہے ، پرائیوٹ شخص علی رضا ابڑو کی جانب سے سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا سسٹم سنبھالنے کے بعد وصولیوں کا ٹھیکہ بدنام زمانہ افسر اسحق کھوڑو اور ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ غلام شبیر سومرو کے حوالے کیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اسحق کھوڑو نے جعلی اور غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کو نوٹس جاری کرکے کروڑوں روپے وصول کئے ، کچھ عرصہ قبل ڈائریکٹر جنرل اسحٰق کھوڑو ملازمین کی ترقیوں کا سفارشی خط بھیجنے کیلئے فی ملازم ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول کی، ذرائع کے مطابق چالیس سے زائد ملازمین سے لاکھوں روپے وصول کئے گئے جس کے بعد اسحق کھوڑو چھٹی پر امریکا چلے گئے، ملازمین کی جانب سے پیسے وصول کرنے کے معاملے کی شکایت تحریری طور پر سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ کو دی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق سیکریٹری بلدیات کی آفس میں پیسے لینے کے معاملے پر ایک گریڈ 17کے افسر اور ڈی جی اسحق کھوڑو میں تلخ کلامی بھی ہوئی تھی، واضح رہے کہ اسحق کھوڑو کئی سال ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی رہے اور غیرقانونی تعمیرات کے حوالے سے اسحٰق کھوڑو کو بدنام زمانہ افسر سمجھا جاتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں