میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ سالڈ ویسٹ، 13ارب کا ٹھیکہ نیلامی کی مدت ختم ہونے کے باوجود جاری

سندھ سالڈ ویسٹ، 13ارب کا ٹھیکہ نیلامی کی مدت ختم ہونے کے باوجود جاری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے حیدرآباد میں سالڈ ویسٹ کا 13ارب روپے کا ٹھیکہ نیلامی کی مدت ختم ہونے کے باوجودجاری کر دیا گیا۔ اعلیٰ حکام نے بورڈ میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر انکوائری کی سفارش کر دی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سندھ پبلک پروکیورمنٹ رولز 2010حصہ دوئم کے رول 38 میں تحریر ہے کہ قومی سطح کے ٹھیکے کی مدت تین ماہ اور عالمی ٹھیکے کی مدت 120دن کی ہوتی ہے ، ٹھیکے کی نیلامی کی مدت ختم ہونے سے پہلے ٹھیکدار کو جاری کرنا ہوتا ہے ۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23 کے دوران حیدرآباد شہر، کوٹری اور قاسم آباد میں پرائمری اور سیکنڈری سالڈ ویسٹ کے لئے 13 ارب 97 کروڑ کے عالمی سطح کے ٹھیکہ کے لئے 28 ستمبر 2021 کو بولی طلب کی، اربوں روپے کے ٹھیکے کے لئے اپلائی کرنے والے ٹھیکیداروں کی بولیاں 10 نومبر 2021میں کھولی گئیں اور 10 نومبر کے بعد تین ماہ کے اندر ٹھیکہ جاری کرنا لازمی تھا لیکن میسرز اٹلس ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ٹھیکہ 7ماہ کے بعد 25 اکتوبر 2022 کو جاری کیا گیا۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کا ٹھیکہ جاری کرنے کی تین ماہ کی مدت ختم ہونے کے بعد ٹھیکہ جاری کرنا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے اور مطلوبہ مدت کے دوران ٹھیکہ جاری نہ کرنا تقریبا 14ارب روپے کے ٹھیکہ کو مشتبہ کرنا ہے ۔ اعلیٰ حکام نے ستمبر 2023میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو ہدایت کی کہ ڈیپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے لیکن افسران نے کوئی اجلاس طلب کیا اور نہ کوئی کارروائی کی جس پر اعلیٰ حکام نے معاملے کی انکوائری کرنے اور ذمہ دار افسران کا تعین کرنے کی سفارش کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں