میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی  گرفتاری کے لیے نیب کا مختلف آپشنز پر غور

عمران خان کی گرفتاری کے لیے نیب کا مختلف آپشنز پر غور

جرات ڈیسک
منگل, ۱۴ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئر مین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔ نیب کے ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے نیب مختلف پہلوؤں پر غور کر رہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا جائے یا جیل میں ہی جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا؟ نیب کے ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے وزارتِ قانون کا نوٹیفکیشن ضروری ہے، نیب کی کوشش ہے کہ کچھ دیر میں جیل سماعت کا نوٹیفکیشن جاری ہو جائے۔ نیب کے ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن جاری ہونے کی صورت میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔ نیب کے ذرائع کے مطابق گرفتاری کے 24 گھنٹوں میں ملزم کو عدالت پیش کرنا ضروری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں