میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف مذاکرات کا آخری مرحلہ، پاکستان پہلے جائزے کی کامیابی کیلئے پرامید

آئی ایم ایف مذاکرات کا آخری مرحلہ، پاکستان پہلے جائزے کی کامیابی کیلئے پرامید

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان پہلے جائزے کی کامیابی سے تکمیل کے لیے پرامید ہے۔پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) مشن کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات کے پہلے روز خصوصی سرمایہ کاری فیسلٹیشن کونسل کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے تحت متوقع سرمایہ کاری اور اس پر دی جانے والی ٹیکسوں کی رعایت پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق آج سے پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے ہونے والے مذاکرات 15 نومبر تک جاری رہیں گے۔ آج ہونے والے پالیسی سطح کے مذاکرات میں نگراں وفاقی وزیرخزانہ شمشاد اختر نے وفد کی سربراہی کی، جس میں گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، وزارت خزانہ، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور وزارت توانائی کے دیگر حکام شریک تھے۔آئی ایم ایف کی جانب سے مشن کے سربراہ ناتھن پورٹرنے وفد کی قیادت کی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہیکہ آئی ایم ایف وفد نے اپنے مطالبات اور سفارشات سے آگاہ کیا ہے۔ تکنیکی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی ڈیٹا شیئرکیا گیا اور پاکستان پہلے جائزے کی کامیابی سے تکمیل کے لیے پرامید ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آمدن بڑھانے، اخراجات میں کمی، ڈالر اِن فلوز، ادارہ جاتی اصلاحات، نیشنل کلین ائرپالیسی، نیشنل کلائمیٹ فنانس اسٹریٹجی، ایکسچینج ریٹ، نئے قرض کے لیے سکوک بانڈز، ٹی بلز، انویسٹمنٹ بانڈزکا اجرا، قرض پروگرام کے دوران توانائی کے شعبے میں سبسڈی نہ دینے، بجٹ خسارہ کم کرنیکے اقدامات، پاور سیکٹراورپیٹرولیم سیکٹر کے لیے ری بیسنگ،ایڈجسٹمنٹ اور گردشی قرضے میں کمی کا پلان بھی سامنے رکھا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں