میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی ٹی ڈی کی مٹیاری میں کارروائی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی مٹیاری میں کارروائی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سی ٹی ڈی حیدرآباد کی مٹیاری میں کارروائی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشتگرد گرفتار، دہشتگرد عبداللہ صغیر آسی عرف اسد اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ دہشت گرد ہے، ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف، ہینڈ گرینڈ و گولیان برآمد ہوئیں ہیں، سی ٹی ڈی، تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی حیدرآباد نے انٹلجینس بیسڈ اور تکنیکی بنیادوں پر ضلع مٹیاری کے حدود نزد جیندل شاہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد عبداللہ صغیر عرف اسد علی کو گرفتار کرلیا ہے، سی ٹی ڈی کی پریس رلیز کے مطابق گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف بمعہ میگزین، 5 عدد راؤنڈ اور ایک ہینڈ گرینڈ برآمد ہوا ہے، مقابلے کے دوران 2 دہشتگرد علی اور شاہد پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے اندھیرے کا فائدہ لیکر فرار ہوگئے، دوران مقابلہ دونوں اطراف فائرنگ کے تبادلے میں استعمال ہونے والی گولیوں کے خول سرزمین سے بطور شاہدی حسب ضابطہ قبضے میں لئے گئے، سی ٹی ڈی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ظاہر ہوا ہے کہ گرفتار دہشتگرد سعودی عرب، ملائشیا، افغانستان سمیت مختلف ملکوں میں تنظیم کا نیٹ ورک مضبوط کرنے کیلئے جا چکا ہے اور حال ہی میں متحدہ عرب امارات سے ڈی پورٹ ہوا ہے، گرفتار دہشتگرد اندرون سندھ میں دہشتگردی کی تربیت، فنڈنگ اور اسلحے کی ترسیل کرکے لوگوں کو راغب کرنا چاہتا تھا، گرفتار دہشتگرد اعلیٰ تعلیم یافتہ ایم فل ہے، گرفتار دہشتگرد پر مقدمہ درج کردیا گیا جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری اور تفتیش کا سلسلہ جاری ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں