میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیف جسٹس سپریم کورٹ کو اتنا کمزور نہ کریں کہ لوگ اس کی طرف دیکھناہی چھوڑدیں، فواد چوہدری

چیف جسٹس سپریم کورٹ کو اتنا کمزور نہ کریں کہ لوگ اس کی طرف دیکھناہی چھوڑدیں، فواد چوہدری

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں اور سیاستدانوں کو عوام کے فیصلوں کو تسلیم کرنا ہوگا، عوام کے فیصلوں کو تسلیم کرنے تک حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔لاہور میں سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اتنا کمزور نہ کریں کہ لوگ اعتماد کرنا چھوڑ دیں، پاکستان میں عدالتوں پر اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عدالتی نظام کا تاثر اچھا نہیں جا رہا، ایسا لگ رہا ہے پاکستان کوئی بنانا ری پبلک ہے جومرضی کرلیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہورہی، شکایت کنندہ کی مرضی کی ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ برطانوی عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف پر جرمانہ عائد کیا، اب پاکستان اور برطانوی عدالتی نظام کا موازنہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام کا بحران کھڑا ہوگیا ہے، پی ٹی آئی عدالتوں کا احترام کرتی ہے، پی ٹی آئی کی لڑائی اداروں اور عدالتی نظام کی بحالی کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کیلئے مطالبہ کررہے ہیں، لوگ بھیڑ بکریاں نہیں ہیں، لوگوں نے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرنا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں بند کمروں میں فیصلے نہیں ہونے چاہئیں، سیاسی فیصلے سیاستدانوں نے کرنے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر اختیار میں تجاوز کرنے کے بعد سیاسی عدم استحکام پیدا ہوا، سپیکر کے اختیار میں مداخلت نہ کرتے تو آج حالات مختلف ہوتے۔انہوں نے کہا کہ اداروں اور سیاستدانوں کو عوام کے فیصلوں کو تسلیم کرنا ہوگا، عوام کے فیصلوں کو تسلیم کرنے تک حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں