عمران نیازی کی تردید شیطانی کردار کی یاد دہانی ہے،وزیراعظم کاٹوئٹ
شیئر کریں
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے فنانشل ٹائمز سے انٹرویو میں اپنی بیرونی سازشی تھیوری کی تردید کردی۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کی اپنی بیرونی سازشی تھیوری کی تردید شیطانی کردار کی یاد دہانی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اس نے اپنے سیاسی مفادات کے لیے پاکستان کے بیرونی تعلقات کو نقصان پہنچانے میں کردار ادا کیا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے کی مکاری اور غداری سے قوم حیران ہے،ادھر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کبھی کسی ایک نکتے پر کھڑا نہیں رہا، چار سال میں کتنی باتیں کیں، کس بات پر کھڑا رہا؟ اب وقت آگیا ہے کہ عوام عمران خان کے گریبان پر ہاتھ ڈالیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ میں حقیقی آزادی کا رونا رو رہا ہے، عمران خان کی ساری زندگی سیاسی یوٹرن سے بھری ہوئی ہے، عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقے سے باہر نکالا، عمران خان کو اپنے جھوٹے بیانیے کی قیمت اب ادا کرنا پڑے گی۔