بلدیاتی الیکشن میں تاخیر: ایم کیو ایم کی فریق بننے کی درخواست مسترد
جرات ڈیسک
پیر, ۱۴ نومبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
سندھ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے کیس میں فریق بننے کی ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کر دی۔ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کے حوالے سے کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے وکلا کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے کیس میں فریق بننے کی ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ایم کیوایم کے وکیل ایڈووکیٹ طارق منصور نے عدالت کو بتایا کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے کیس میں فریق بننا چاہتے ہیں، آج کیس لگا ہوا ہے ہمیں بھی فریق بننے کی اجازت دیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کی درخواست دائر ہو گئی تو روٹین میں آ جائے گی اور دیکھ لیں گے۔ عدالت نے فریق بننے کی ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کر دی۔