میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سڑکوں کی بندش ، آئی جی اسلام آباد عدالت طلب

سڑکوں کی بندش ، آئی جی اسلام آباد عدالت طلب

جرات ڈیسک
پیر, ۱۴ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے باعث اسلام آباد میں سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست پر آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں تاجروں کی پی ٹی آئی دھرنے کے باعث سڑکوں کی بندش کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ پیر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کے دوران استفسار کیا کہ موٹر وے وفاقی حکومت کے ماتحت آتی ہے حکومت موٹر وے کیوں نہیں کھلواتی۔ پارلیمنٹ کے سامنے بھی احتجاج ہوتا ہے پھر آپ وہ کیوں بند کرتے ہیں۔ پورے اسلام آباد میں کنٹینر ایسے پڑے ہیں جیسے کوئی اور حالات ہوں۔ اچھی سے اینٹی رائیڈ فورس کیوں نہیں بناتے کنٹینر کیوں لگاتے ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ امن و امان صوبائی حکومت کا معاملہ ہے اس لئے بند ہوتا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد کوطلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئی جی دھرنے اور راستوں کی بندش سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔ کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں