میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپلائی میں اضافے کے باوجود کراچی میں سبزیاں بدستور مہنگی

سپلائی میں اضافے کے باوجود کراچی میں سبزیاں بدستور مہنگی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سیلاب سے متاثرہ راستوں کی بندش ختم ہونے اور کراچی کو سپلائی میں اضافے کے باوجود سبزیاں مہنگے داموں فروخت جانے لگیں۔کراچی میں سبزیوں کے ایک بار پھر آسمان کو چھونے لگے،کراچی میں پیاز 180 روپے کلو، آلو 80 روپے کلو اور نیا آلو 150 روپے کلو تک میں فروخت کیا جانے لگا جبکہ ٹماٹر بدستور 200 سے 240 روپے کلو میں فروخت ہوتے رہے ،شہر میں سبزی فروش من مانی قیمت پر سبزیاں فروخت کرتے رہے، سبزی منڈی میں سپلائی بھرپور ہونے کے باوجود خوردہ سطح پر من مانے دام وصول کیے جاتے رہے۔ ادرک و لہسن 320 سے 360 روپے کلو، لیموں 300 روپے کلو، مرچ 240 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے، پالک 100 روپے کلو، سیزن کی گاجر 70 سے 80 روپے کلو، مولی 80 روپے کلو، لوکی 120 سے 160 روپے کلو، بند گوبھی 200 روپے کلو، پھول گوبھی 140 روپے کلو فروخت کی جانے لگی ،اسی طرح ٹینڈے اور توری 200 سے 220 روپے کلو میں فروخت کیے جارہے ہیں۔ شلجم، چقندر کی قیمت بھی 120 سے 140 روپے کلو وصول کی جارہی ہے،حکومت نے پیاز اور ٹماٹر کی قیمت میں کمی لانے کے لیے افغانستان، ایران سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی اجازت دی تھی تاہم درآمدی پیاز اور ٹماٹر بھی مہنگے داموں فروخت کیے جا تے رہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں