میری اورمیرے اہل خانہ کی جان کوخطرہ ہے ،بیوہ ناظم جوکھیو
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ نومبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
کراچی میں مبینہ طور پر تلور کے شکار پر اعتراض کرنے پر قتل کئے گئے ناظم جوکھیو کی بیوہ نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ سندھ سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کردی۔مقتول کی بیوہ کا کہنا ہے کہ ان کی اور ان کے اہلخانہ کی جان کو ان کے شوہر کے قتل میں ملوث افراد سے خطرہ ہے لہٰذا انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ انہیں پیسے دیکر خاموش کرادیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، ہم انصاف کے حصول کیلئے کھڑے ہیں اور اپنے مقصد پر ڈٹے رہیں گے، جس سے کسی قسم کا کوئی لالچ ہمیں ہٹا نہیں سکتا،اپنے شوہرکے قاتلوں کوانجام تک پہنچانے کے لیے ہردروازہ کھٹکھٹائوں گی۔