میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی ایجنسیاں دہشت گردی کے 87 کیمپ چلا رہی ہیں ، ترجمان پاک فوج

بھارتی ایجنسیاں دہشت گردی کے 87 کیمپ چلا رہی ہیں ، ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنسیاں دہشت گردی کے 87 کیمپ چلا رہی ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ارت دہشتگردوں کے تربیتی مراکز کی پشت پناہی کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھارتی ناپاک عزائم کے شواہد ملے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی ایجنسیاں دہشت گردی کے 87 کیمپ چلا رہی ہیں ،دہشت گردوں کے 66 تربیتی مراکز افغانستان، 21 بھارت میں ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پی سی گوادر پر دہشت گرد حملے کا ماسٹر مائنڈ را افسر انوراگ سنگھ تھا انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر اللہ نذر نے جعلی افغان پاسپورٹ پر بھارت کا سفر کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر اللہ نذر کے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ روابط ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر اللہ نذر اور را حکام کے مابین گفتگو کے آڈیو ٹیپس موجود ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے کندھار میں دہشت گردوں کے کیمپ کیلئے 30 ملین ڈالر لگائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں