میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ندیم نصرت نے ڈاکٹر عشرت العباد کو منا لیا

ندیم نصرت نے ڈاکٹر عشرت العباد کو منا لیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) متحدہ لندن کے سابق رہنماؤں کے دھڑے نے شہر قائد کی سیاست میں ہنگامی طور پر فعال ہونے کے بعد مہاجر گرینڈ الائنس کے قیام کے لیے رابطے تیز کر دیے ندیم نصرت عرصہ دراز سے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو بھی رام کرنے میں کامیاب ہوگئے آ ئندہ چند روز میں وطن واپسی کا امکان ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ ثالثی کا کردار ادا کرنے والے سابق گورنر سندھ نے مہاجر سیاست کے بکھرے دھڑوں کو یکجا کرنے کے لیے بچھڑے ساتھیوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت ان کی جلد پاکستان آمد کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے عشرت العباد متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کے با اعتماد رہنما بتائے جاتے ہیں جو طویل عرصے سے دبئی میں مقیم ہیں چند برس قبل ان کی جانب سے سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کی سربراہی میں شہر قائد میں نئی سیاسی جماعت کے ساتھ سیاسی انٹری دینے کا عیادہ کیا گیا تھا بعد ازاں مختلف حائل رکاوٹوں نے انہیں شہر میں سیاسی انٹری دینے سے روک دیا تھاایک سال قبل سابق میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے بھی دبئی میں ان سے خصوصی ملاقات کی گئی تھی جس میں ان پر کراچی کی سیاست میں دوبارہ فعال ہونے پر زور ڈالا گیا تھا ذرائع کے مطابق سابق گورنر سندھ پی ایس پی کے ناراض رہنماؤں کے گروپ جن میں رضا ہارون،انیس ایڈوکیٹ،سلیم تاجک،وسیم آفتاب اور ڈاکٹر صغیر احمد شامل ہیں سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں آ ئندہ چند روز میں ان کی جانب سے مہاجر گرینڈ الائنس سے متعلق اہم اعلانات سامنے آنے کے امکانات روشن ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں