میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلگت بلتستان الیکشن ، سندھ پولیس کی بھاری سکیورٹی کیلئے نفری پہنچ گئی

گلگت بلتستان الیکشن ، سندھ پولیس کی بھاری سکیورٹی کیلئے نفری پہنچ گئی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

گلگت بلتستان الیکشن میں سکیورٹی کیلئے سندھ پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی۔ گلگت بلتستان حکومت نے محکمہ داخلہ سندھ کو سکیورٹی کیلئے خط لکھا تھا۔سندھ پولیس کے 500 جوان اور افسران کے ہمراہ گلگت بلتستان الیکشن میں سکیورٹی کے فرائض دینے کیلئے گلگت پہنچ گئے۔ ایس ایس پی شاد ابن مسیح کو ٹیم کا انچارج بنا کر بھیجا گیا ہے۔ سندھ میں اے آئی جی آپریشن اسد اعجاز ملہی تمام معاملات دیکھیں گے۔ بلتستان میں ڈی آئی جی وقاص حسن، ایس ایس پی جہانگیر احمد ہوں گے۔کراچی پولیس کے 188، حیدرآباد کے 103 اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔ افسران و اہلکاروں کو الیکشن کی خصوصی ڈیوٹی کیلئے بھیجا گیا ہے۔ تمام اہلکار مختلف پوائنٹس پرسکیورٹی پر موجود ہوں گے۔ افسران و اہلکار گلگت میں مقامی پولیس کیساتھ ڈیوٹی انجام دیں گے۔ سکیورٹی کیلئے دیگر صوبوں سے بھی نفری پہنچے کا سلسلہ جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں