فواد چوہدری کی بھارت کو سموگ پر قابو کیلئے ملکی تیار کردہ مشین کی پیشکش
شیئر کریں
وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارت کو سموگ پرقابو پانے سمیت فصلوں کی باقیات کے لئے پاکستان کی تیارکردہ مشین کی پیشکش کردی۔ انہوں نے سموگ پرقابو پانے سمیت فصلوں کی باقیات کے لئے پاکستان کی تیارکردہ مشین کی پیشکش کی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پی سی ایس آئی آر لیبارٹری میں وہ خاص مشین تیارکی گئی ہے ، اس مشین میں فصلوں کی باقیات مڈی سے بلٹس بنتی ہیں اوریہ بلٹس جلانے کے کام آتی ہیں اس سے کوئلے سے 60 فیصد کم دھواں بنتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہورمیں جو سموگ کا مسئلہ ہے وہ بھارت کی وجہ سے ہے ، جالندھر اور امرتسر میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر جلایا جاتا ہے ، فصلوں کوجلانے سے اسموگ کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، بھارت ہم سے یہ مشین لے لے ، اس سے جالندھر، دہلی اورلاہور میں سموگ کم ہو جائے گی کیونکہ سموگ کی وجہ سے عام آدمی متاثرہورہا ہے چاہے وہ دہلی کا ہو یا لاہور کا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سائنسدان بھی اس معاملے پرتعاون کے لئے تیارہیں، دعا کریں وہ سمجھ جائیں ہم نے تو انہیں سمجھانے کی کوشش کی ہے ۔ اللہ عقل دے مودی سرکارنے آج تک ایک بھی معاملے میں عقل کا مظاہرہ نہیں کیا۔