میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن کا ملک بھر میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیاں کروانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا ملک بھر میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیاں کروانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیاں کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔نئی مردم شماری کے بعد پرانی حلقہ بندیوں پر الیکشن نہیں ہو سکتے، پہلے مرحلے میں بلوچستان،دوسرے مرحلہ میں خیبرپختونخوا میں حلقہ بندیاں ہوں گی جبکہ تیسرے مرحلہ میں سندھ اور پنجاب کی حلقہ بندیاں کی جائیں گی ۔اطلاعات کے مطابق عام انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق نئی مردم شماری کے بعد پرانی حلقہ بندیوں پر الیکشن نہیں ہو سکتے۔ پہلے مرحلہ میں بلوچستان،دوسرے مرحلہ میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی حلقہ بندیاں ہونگی جبکہ تیسرے مرحلہ میں پنجاب اور سندھ میں حلقہ بندیاں ہونگی نئی حلقہ بندیوں کے بعد بلدیاتی حلقوں کی تعداد تبدیل ہوجائے گی جبکہ چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں قوانین میں بھی تبدیلی کرناہوگی۔ قانون میں موجود حلقوں کا نمبر تبدیل کرنا ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے طے کیا ہے کہ پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں میں بلدیاتی حلقہ بندیاں کی جائیں گی اور اس کا آغاز بلوچستان سے ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں