میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ نے جو کیا پی ٹی آئی بھی وہی کر رہی ہے، بختاور بھٹو

ن لیگ نے جو کیا پی ٹی آئی بھی وہی کر رہی ہے، بختاور بھٹو

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر ہٹائی، اب پی ٹی آئی نے بھی وہی کیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے بھی بینظیر بھٹو کا نام ہٹا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کا نام مخالفین ہٹا رہے ہیں لیکن بینظیر بھٹو آج بھی قابل رشک ہیں اورمخالفین ان کی موت کے کئی سال بعد آج بھی ان سے ڈرتے ہیں۔بختاور بھٹو نے کہا کہ ان کٹھ پتلیوں کو چاہے جتنی بھی سپورٹ ملے وہ وہاں تک نہ پہنچ سکتے ہیں نہ تاریخ بناسکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں