بیوروکریسی عوام کی نہیں زرداری کی خدمت گار ہے، ممتاز بھٹو
شیئر کریں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدراور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کی قیادت میں وفدنے پیرکوسابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو سے ملاقات کی۔اس موقع پر ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں شامل ہونیکافیصلہ سوچ سمجھ کرکیا، پیپلزپارٹی اب بھٹو کی پارٹی نہیں رہی جبکہ عارف علوی نے کہا کہ سندھ سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی کی زیرقیادت وفد نے ممتاز بھٹو سے ملاقات کی، عارف علوی نے ممتازبھٹوکی تحریک انصاف میں شمولیت خوش آئند قراردی۔ممتاز بھٹو کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف عارف نے ممتاز بھٹو کو پارٹی میں ضم ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پر زرداری کا قبضہ ہے، سندھ کے اصل وارث ممتاز بھٹو ہیں، سندھ سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔اس موقع پر ممتاز بھٹو نے کہا کہ تحریک انصاف میں شامل ہونیکافیصلہ سوچ سمجھ کرکیا، پی ٹی آئی کا جھنڈا ساتھ لیکر آئے ہیں، شخصیت کی وجہ سے نہیں نظریات کی بنا پر شامل ہوئے ہیں، سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی اور دھوکے ہوئے ہیں، پیپلزپارٹی اب بھٹو کی پارٹی نہیں رہی۔ممتاز بھٹو نے مزید کہا کہ حکومت کی مشینری کو نجی مشینری بنادی گئی ہے، بیوروکریسی عوام کے بجائے آصف زرداری کی خدمت کررہی ہے، بیوروکریسی عوام کیبجائےآصف زرداری کی خدمت کررہی ہے، اب عوام مایوس نہ ہوں عوام مسائل تحریک انصاف حل کریگی۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف پورے پاکستان کی پارٹی ہے، موجودہ حالات سے نمٹنے کیلئے تحریک انصاف کا ساتھ دیا، سندھ مالامال ہے مگر لوٹ مار ہورہی ہے، سندھ گندے نالوں اور کچرے کا ڈھیر بن گیا ہے، کسی سے مل کر مشکلات دور کرسکتے ہیں تو یہ ہمارا فرض بنتا ہے۔ممتاز بھٹو نے کہا کہ ن لیگ کو اس لیے چھوڑا کہ ہماری وہاں کوئی شنوائی نہیں۔