میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلساز عارف بلڈر،سسٹم مافیا کی پشت پناہی ، سرکاری ریکارڈ غائب

جعلساز عارف بلڈر،سسٹم مافیا کی پشت پناہی ، سرکاری ریکارڈ غائب

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

عارف بلڈرز جعلسازیاں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،ادارہ ترقیات اور اینٹی کرپشن میں درجنوں شکایات موجود، ادارے کاروائی سے گریزاں، ادارہ ترقیات سے عارف بلڈر کی اسکیموں کا ریکارڈ ہی گم، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضوں، غیرقانونی تعمیرات سمیت الاٹیز کے اربوں روپے ڈکارنے والے بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد، ادارہ ترقیات اور اینٹی کرپشن میں الاٹیز کی درجنوں شکایات موجود ہیں تاہم مذکورہ ادارے شکایات پر کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں، حال میں ادارہ ترقیات سے عارف بلڈر کے سسٹم کا بوریا بستر گول ہونے کے بعد عارف بلڈر کی اسکیموں کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کئے گئے ہیں تاہم ادارہ ترقیات کے ذرائع کے مطابق عارف بلڈر کی بیشتر اسکیموں کا ریکارڈ ادارے سے غائب ہے، ذرائع کے مطابق سابقہ سسٹم نے عارف بلڈر کی تمام اسکیموں کا ریکارڈ ہی گم کردیا ہے جس کے باعث اس کے خلاف کاروائی میں مشکلات کا سامنا ہے، دوسری جانب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عارف میمن اینٹی کرپشن ڈپٹی ڈائریکٹوریٹ حیدرآباد میں ماہانہ لاکھوں روپے کی رشوت دیتے ہیں جوکہ ایک انسپکٹر کے ذریعے وصول کی جاتی ہے جس کے بدلے اینٹی کرپشن عارف میمن کے خلاف شکایات کو دبا دیتی ہے، عارف بلڈر کے بھائی کی جانب سے مختلف تعمیراتی منصوبوں میں کالے دھن کو سفید کرنے کے گورکھ دھندے کو آئندہ شامل اشاعت کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں