میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
احتجاج کی کال، پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

احتجاج کی کال، پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

15 اکتوبر کو پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں ڈی چوک پر احتجاج کی کال کے معاملے پر پولیس کی جانب سے ٹیکسلا، روات، گوجر خان اور کلرسیداں میں چھاپے مارے گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جبکہ سابق ایم پی اے وحید قاسم، عارف عباسی اور راشد حفیظ کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے چھاپوں میں 7کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ دیگر مختلف جگہوں سے بھی کارکنان کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت احتجاج یا ریلی کی اجازت نہیں ہے ۔حکام نے بتایا کہ ایس اسی او کانفرنس کے لیے راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں