میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام، شہادتیں 2 ہزار سے زائد ہوگئیں

غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام، شہادتیں 2 ہزار سے زائد ہوگئیں

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسرائیل نے حماس عسکریت پسندوں کی آڑ میں غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام شروع کردیا ۔ شہر خالی کرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی اسرائیلی فوج کی غزہ پر زمینی اور سمندر سے وحشیانہ بمباری کی جس میں مزید 70 سے زائد شہری شہید اور 200سے زائد زخمی ہوگئے۔ جنوبی لبنان پر بمباری سے ایک صحافی جان گنوابیٹھا۔ غزہ میں شہدا کی تعداد دو ہزار ہو گئی۔ 8ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔ غزہ کے اسپتال زخمیوں سے بھرگئے۔ ڈاکٹرز زمین پرطبی امداد دینے پر مجبور ہوگئے۔شمالی غزہ سے لاکھوں فلسطینیوں کی نقل مکانی۔ پیدل قافلوں کے ساتھ سڑکوں پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ہزاروں شہری پہلے ہی گھر بار چھوڑ چکے ہیں ۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کو بڑی تباہی قرار دے دیا۔ اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور انسانی امداد پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا ہیغزہ میں ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔ وحشیانہ بمباری سے شہر کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا۔۔ سڑکیں تباہ۔ متعدد مساجد شہید ۔ علاقے میں خوراک ہے نہ ہی پانی۔ ایندھن اور بجلی کی سپلائی کئی روز سے معطل ہے۔ زخمیوں اور مریضوں کیلئے ادویات کا سنگین بحران ہوگیا۔ ہزاروں خاندان صیہونی افواج کے رحم کرم پر ہیں جس سے بڑے انسانی المیے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ادھر اسرائیل کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں پر حملوں کے جواب میں سعودی عرب نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ صیہونی ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا عمل روک دیا۔ مذاکرات معطل ہوگئے ۔ سعودی عرب کی درخواست پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس اٹھارہ اکتوبر کو طلب کرلیا گیا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں