تارکین وطن کو نکالنے سے شہر میں کرائم کم ہوگا، آفاق احمد
شیئر کریں
مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہا کہ تارکین وطن کو نکالنے سے شہر میں کرائم کم ہوگا۔کراچی میں سٹی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں سٹریٹ کرائم کا جو بازار گرم تھا اس میں تارکین وطن ملوث تھے، کریمنلز کو پکڑنا اس لئے مشکل تھا کہ ان کا اس شہر میں کوئی ریکارڈ ہی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے تارکین وطن کو نکالنے والے اقدامات کو سراہتا ہوں، تارکین وطن کے واپس جانے سے اس شہر کے حالات بہتر ہونگے، جماعت اسلامی افغانیوں کو نکالنے کے خلاف کیوں مہم چلا رہی ہے، مشرقی پاکستانیوں کیلئے جماعت اسلامی نے کیوں مہم نہیں چلائی۔آفاق احمد کا فلسطین کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطین کے معاملے پر پوری امت مسلمہ کو ایک پیج پر آنا چاہیے، او آئی سی کا کوئی کردار نہیں، ہم اگر لڑائی نہیں کر سکتے تو اسرائیل کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں۔