میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گردی کوکسی صورت پنپنے نہیں دیں گے ، وزیراعظم، آرمی چیف ملاقات میں اتفاق

دہشت گردی کوکسی صورت پنپنے نہیں دیں گے ، وزیراعظم، آرمی چیف ملاقات میں اتفاق

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کو کسی صورت دوبارہ پنپنے نہیں دینگے۔وزیراعظم شہباز شریف کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات ہوئی جس کے بعد ملکی سلامتی کے حوالے سے اجلاس بھی ہوا۔ نجی ٹی وی نے وزیراعظم ہائوس کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ملکی سلامتی کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سمیت سینئر عسکری حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں ملک کی سلامتی کے حوالے سے اہم امور پر غور جبکہ سوات کی صورتحال اور مقامی لوگوں کے خدشات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علیحدہ ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے اپنے دورہ امریکا اور امریکی حکام سے ملاقاتوں کے حوالے سے شہباز شریف کو آگاہ کیا جبکہ وزیر اعظم نے دورہ قازقستان اور عالمی رہنماوں سے ملاقاتوں کے بارے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ملکی معاشی اور اقتصادی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔شہباز شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات میں ملکی سلامتی، سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں