سندھ پولیس کوکراچی میں غیرقانونی مقیم افغانیوں وطن واپسی کاچیلنج درپیش
شیئر کریں
( رپورٹ عقیل احمد ) کراچی سے غیر قانونی تارکین وطن خصوصاً افغانیوں کی وطن واپسی کے لئے سندھ پولیس نے اعلیٰ فوجی قیادت سے مدد مانگ لی ہے اس ضمن میں سندھ پولیس نے غیر قانونی افغان مہاجرین کو سندھ سے نکالنے کے لئے آپریشن میں اعلیٰ فوجی قیادت کو ساتھ دینے اور مدد کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے کراچی میں گذشتہ کئی مہینوں سے غیر قانونی افغان مہاجرین نے امن کو تباہ کیا ہوا ہے اور شہر بھر کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا ہوا ہے پاکستانی پرچم کی توہین اور بدتمیزیوں کی انتہا کردی ہے ایسے لوگوں کو اگر اس وقت نہیں نکالا گیا تو پھر شاید کوئی بھی شہری سکون کی نیند سو نہیں سکے گا گذشتہ دنوں جب پاکستان نے ایشیا کپ میں افغانستان کو شکست دی تو افغانیوں نے کراچی میں پاکستانی پرچم کی توھین کی پھر جب ایشیا کپ کے فائنل پاکستان سے سری لنکا جیت گیا تو افغانیوں نے افغانستان کے پرچم لہرائے اور کراچی کے شہریوں پر تشدد کیا جس کے بعد پولیس حکام نے آئی جی کو مراسلے ارسال کئے کہ افغان شہریوں کو کراچی سے نکالا جائے سندھ پولیس نے رینجرز اور حکومت سندھ سے صلاح مشوروں کے بعد اعلیٰ فوجی قیادت کو خط لکھ دیا ہے کہ افغانیوں کے خلاف آپریشن میں فوج کی مدد فراہم کی جائے۔