میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بابر اور رضوان 1000 رنز کرنے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پیئر بن گیا

بابر اور رضوان 1000 رنز کرنے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پیئر بن گیا

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ہدف عبور کرنے کے کامیاب تعاقب میں بابر اور رضوان 1000 رنز کرنے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پیئر بن گیا۔ محمد رضوان اور بابر اعظم دونوں نے ہدف کے تعاقب میں سب سے زیادہ 5 سنچری شراکت بنائیں اور دونوں دوسری اننگز میں اب تک 1034 رنز اسکور کر چکے ہیں۔ بابر اور رضوان کے درمیان مجموعی طور پر 8 سنچری شراکت ہو چکی ہیں۔ رضوان اور بابر 8 سنچریوں سمیت 16 مرتبہ ففٹی پلس پارٹنرشپ کر چکے ہیں۔ بھارت کے روہت شرما اور کے ایل راہول کے درمیان 15 ففٹی پلس شراکت ہو چکی ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کرائسٹ چرچ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میں بابر اور رضوان کے درمیان 101 رنز کی شراکت ہوئی، میچ میں رضوان نے 69 اور بابر اعظم نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں